اتر پردیش

سیلاب کی تباہ کاریاں: مجبور بھائی اپنی بہن کی نعش کندھوں پر اٹھاکر 5 کیلو میٹر تک چلے پیدل

لکھیم پور’ یوپی ۔ 12؍ جولائی ۔سیلاب کی ہولناکیوں کے درمیان یوپی کے لکھیم پور کھیری ضلع کے پالیا میں دو بھائی اپنی بہن کی نعش کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے نظر آئے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کئی راستے بند ہو گئے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک بھی مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی۔ ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے بہن کو کسی اور ہسپتال نہیں لے جایا جا سکا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے دونوں بھائیوں کے پیسے بھی ضائع ہوگئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں بھائی اپنی بہن کی لاش کو کندھوں پر اٹھا کر ریلوے لائن کے ساتھ تقریباً پانچ کلومیٹر تک پیدل چلے گئے۔ دونوں بھائیوں کی بہن کی نعش کو کندھوں پر اٹھائے جانے کا ویڈیو وائرل ہوا تو افسران کو اس کا علم ہوا۔
مقامی لوگوں کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ میلانی تھانہ علاقہ کے گاؤں ایلنگنج کے رہنے والے دو بھائی اپنی بہن کے ساتھ پالیا میں رہتے اور وہیں پڑھتے بھی ہیں۔ آٹھ دن پہلے ان کی بہن ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوگئی۔ وہ پالیا کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں زیر علاج تھی۔ پچھلے دو دنوں سے اس کی حالت خراب تھی۔ دریں اثناء بدھ کو شاردا ندی کا سیلابی پانی پالیا میں داخل ہوگیا اور شہر سے باہر جانے والے تمام راستے بند ہوگئے۔ مجبوری کی وجہ سے وہ اپنی بہن کو بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتال بھی نہیں لے جاسکے۔ جمعرات کو بہن کی موت کے بعد جب کوئی سواری کا بندوبست نہ ہوا تو دونوں بھائی اس کی نعش کو کندھوں پر اٹھا کر گاؤں کے لیے روانہ ہو گئے۔
سب سے پہلے، وہ نعش کو گھوڑا گاڑی میں اٹاریا لے گئے۔ اس کے بعد وہاں سے اپنے کندھوں پر اٹھایا اور پانچ کلومیٹر پیدل چل پڑے۔ پھر انہوں نے کچھ دور کشتی کا سہارا لیا اور پھر گاڑی سے گاؤں پہنچے۔ پالیا کے ایس ڈی ایم کارتکیہ سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ خاندان نے انتظامیہ سے مدد مانگی ہوتی تو ان کی ضرور مدد کی جاتی۔ فی الحال ان کے پاس اس معاملے سے متعلق کوئی خاص معلومات نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button