ممبئی

سلمان خان کے بعد اب والد سلیم خان کو بھی ملی دھمکی

ممبئی ۔ 19؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو): بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کے بعد ان کے والد مشہور رائٹر سلیم خان کو بھی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ایک خاتون نے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام سے دھمکی دی ہے۔
فی الحال خان فیملی کی جانب سے اس بارے میں کوئی رسمی بیان نہیں آیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ بشنوئی کا نام لینے والی خاتون کون تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، چہارشنبہ کو جب سلیم خان مارننگ واک پر نکلے تھے، اس دوران ایک خاتون نے انہیں آ کر دھمکی دی ہے۔ خبر ہے کہ خاتون نے سلیم خان سے کہا ہے کہ ‘‘صحیح سے رہو ورنہ لارنس کو بتا دوں کیا؟’’ فی الحال، باندرہ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی نامعلوم فرد کی گرفتاری کی بھی اطلاع ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ گینگسٹر کی طرف سے پہلے بھی سلمان پر حملے کی دھمکی دی جا چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ کے قریب پیش آیا۔ اس دوران باندرہ ویسٹ کے قریب بینڈ اسٹینڈ پر سلیم خان بینچ پر آرام کر رہے تھے۔ تب ایک اجنبی اسکوٹر پر ایک برقعہ پہنے خاتون اور ایک مرد ان کے پاس رکے اور لارنس کے نام سے دھمکی دی۔ اس واقعہ سے گھبرائے سلیم خان نے گاڑی کا آدھا نمبر یاد کر لیا تھا۔
اپریل میں ایکٹر کے گھر پر گولی چلائی گئی تھی۔ اس معاملہ میں پولیس نے 9 لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔ جبکہ، 6 کی گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مئی میں ان میں سے ایک ملزم نے خودکشی کر لی تھی۔ اپریل میں گھر کے باہر 5 راؤنڈ فائرنگ کے بعد ممبئی پولیس نے 2 دن کے اندر ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا تھا۔ سلمان خان بھی پولیس کے سامنے بیان درج کروا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button