کھیل

سری لنکا ویمنس ایشیاء کپ کا فاتح ۔ ہندوستان کو فائنل میں 8 وکٹ سے شکست

دمبولا (سری لنکا)، 28 جولائی – سری لنکا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ویمنس ایشیا کپ 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ ٹیم نے فائنل میں ہندوستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ سری لنکا سے کپتان چماری اٹاپٹو نے 61 اور ہرشیتھا سماراویکرما نے 69 رن بنائے۔ دونوں نے 87 رن کی پارٹنرشپ بھی کی تھی۔
2004 میں شروع ہوئے ویمنس ایشیا میں سری لنکا پہلی بار چیمپئن بنا، ٹیم اس سے پہلے 5 بار رنر اپ رہی تھی۔ وہیں ہندوستان نے دوسری بار ہی ویمنس ایشیا کپ کا فائنل ہارا۔ ٹیم کو اس سے پہلے 2018 میں بنگلہ دیش نے ہرایا تھا۔ ہندوستان نے 9 میں سے 7 بار ومینس ایشیا کپ جیتا ہے۔
ہندوستان کی جانب سے مندھانا نے پچاس رنز بنائے
دمبولا میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 20 اوور میں 6 ووکٹ کے نقصان پر 165 رن بنائے۔ اسمرتی مندھانا نے پچاس رنز بنائے ۔ جمائمہ روڈ ریگز نے 29 اور ریچا گھوش نے 30 رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہری نے 2 وکٹیں لیں۔
سری لنکا نے 18.4 اوور میں 2 وکٹ کھوکر ٹارگیٹ حاصل کر لیا۔ ٹیم کی طرف سے کاویشا دلہری 30 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، انہوں نے پوجا وستراکر کے خلاف فاتحانہ چھکہ لگایا۔ ہندوستان کی جانب سے دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button