‘‘دی ڈسٹرکشن آف حیدرآباد’’ کے مصنف و معروف دانشور اے جی نورانی کا انتقال

حیدرآباد ۔ 29؍ اگسٹ ۔ (اردو لائیو): معروف اسکالر جناب عبدالغفور (اے جی) مجید نورانی کا جمعرات 29 اگست کو 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ سابق وکیل نے بمبئی ہائی کورٹ کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ دونوں میں پریکٹس کی اور ایک آئینی ماہر کی حیثیت سے اپنی دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ مبصر اور قابل مصنف اے جی نورانی کی کئی کتابیں جن میں جغرافیائی سیاست سے لے کر تاریخ، آئینی قانون اور یہاں تک کہ مذہب جیسے مختلف موضوعات شامل ہیں۔ ان کی سب سے مشہور کتابوں میں سے ایک ‘‘دی ڈسٹرکشن آف حیدرآباد’’ (حیدرآباد کی تباہی) ہے۔ جس میں انہوں نے ریمارکس کئے ہیں کہ حکومت ہند حیدرآباد کے الحاق کے لیے فوج بھیجنے سے گریز کر سکتی تھی۔
اسد الدین اویسی کا اظہار تعزیت
حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے ایکس پر ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عظیم اسکالر کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘‘میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے آئین سے لے کر کشمیر تک، چین اور یہاں تک کہ اچھے کھانے کی تعریف کرنے کا فن بھی ان سے سیکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت عطا فرمائے۔



