’’جو کریگا ذات پات کی بات ’ اسکو کس کر مارونگا لات‘‘ نتن گڈگری
پنجم ’ گوا ۔ 12 ؍ جولائی ۔ (یو ایل) : بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گوا میں ایک پروگرام میں سیاست کو لیکر ایک سخت بیان دیا اور کہاکہ مہاراشٹرا میں اس وقت ذات پات کی سیاست ہورہی ہے اور میں ذات پات پر یقین نہیں رکھتا’ اور کہاکہ ‘‘جو کریگا ذات پات کی بات ’ اسکو کس کر مارونگا لات’’۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقہ میں 40 فیصد مسلمان ہیں۔ میں نے انکو پہلے ہی کہا ہے کہ میں آر ایس ایس والا ہوں، آدھی چڈھی والا ہوں۔ کسی کو ووٹ دینے سے پہلے سوچ لو کہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔ جو ووٹ دیگا، میں اسکا کام کرونگا اور جو نہیں دیگا، میں اسکا بھی کام کرونگا۔
مہاراشٹرا میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسمبلی کی مدت رواں سال 26؍ نومبر کو ختم ہو جائیگی۔ اکٹوبر تا نومبر مہاراشٹرا کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے والے ہیں۔مہاراشٹرا میں ابھی بی جے پی، این سی پی (اجت گروپ) اور شیوسینا (شندے گروپ) کی حکومت ہے۔