تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ ماہ سے برقی بل پر کیوآرکوڈ

حیدرآباد۔ (احمد کمال اشرف): تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹی بیوشن کمپنی لمیٹیڈ، جس نے یکم جولائی کو اپنے کسٹمرس سے خواہش کی تھی کہ وہ ان کے ماہانہ برقی بلس برقی ادارہ کے سرکاری ویب سائٹ اور موبائیل ایپ کے ذریعہ ادا کریں، وہ بیان کیا جاتا ہے کہ برقی بلس پر کیو آر کوڈ پرنٹ کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے تاکہ ادائیگیاں کی جاسکیں۔ باخبرذرائع کے بموجب ریزروبینک آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق برقی بلس کیوآرکوڈ کے ساتھ آئندہ ماہ سے صارفین کیلئے دستیاب رہیں گے۔ صارفین ان کے بلس موبائیل فون کے ذریعہ کیوآرکوڈ کی اسکاننگ کرتے ہوئے ادا کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button