ہندوستان

بھرت پور کی رکن پارلیمنٹ کی سیکوریٹی پر کانسٹیبل شوہر تعینات

جئے پور ۔ 13؍ اگسٹ ۔ (اردو لائیو): راجستھان کے بھرت پور کی رکن پارلیمنٹ سنجنا جاٹو پہلی ایسی رکن پارلیمنٹ ہیں جن کی سیکیورٹی پر ان کے شوہر ہی تعینات ہیں۔ 20 دن پہلے بھرتپور رکن پارلیمنٹ کی سفارش پر ان کے کانسٹیبل شوہر کو ان کا پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) بنایا گیا ہے۔ الور ایس پی آنند شرما نے اس کے احکامات جاری کیے تھے۔ ایس پی نے یہ فیصلہ سنجنا جاٹو کی سفارش کے بعد لیا ہے۔
ایم پی سنجنا نے کہاکہ میرا شوہر ہی میری طاقت ہے
سنجنا جاٹو کی شادی 2016 میں الور ضلع کے کٹھومر اسمبلی حلقہ کے گاؤں سمچی کے رہائشی کپتان سنگھ سے ہوئی تھی۔ کپتان سنگھ راجستھان پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر الور کے تھاناگاجی پر تعینات تھے۔ رکن پارلیمنٹ سنجنا جاٹو کا کہنا ہے کہ میرے شوہر، میرا سب سے بڑا سہارا اور میری طاقت ہیں۔ اب ڈیوٹی کے دوران بھی میرے ساتھ رہیں گے۔ شوہر کپتان سنگھ کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ رہنے سے ان کا حوصلہ اور ہمت بڑھے گی۔
پروگرام میں شوہر کپتان سنگھ ساتھ رہتے ہیں
اطلاعات کے مطابق، لوک سبھا الیکشن کی مہم کے دوران جب سنجنا جاٹو تھک جاتی تھیں تو ان کے شوہر ان کا حوصلہ اور ہمت بڑھاتے تھے۔ وہ انہیں بتاتے رہتے تھے کہ لوگوں سے کیسے بات کرنی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ انہیں صحت کے حوالے سے بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے رہتے تھے۔ رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد شوہر ان کے حلقے میں منعقدہ پروگراموں میں اکثر ان کے ساتھ رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button