ممبئی

بدلاپور عصمت دری کیس کا ملزم انکاؤنٹر میں ہلاک

ممبئی ۔ 23؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو): مہاراشٹرا کے بدلا پور ریپ کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے پہلے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں اس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ملزم اکشے شنڈے کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اکشے شندے کو تفتیش کے لیے تلوجا جیل سے بدلا پور لے جایا جا رہا تھا۔ جب پولیس کی گاڑی ممبرا بائی پاس پر پہنچی تو شنڈے نے ایک پولیس اہلکار کا ریوالور چھین لیا اور اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر (اے ایس آئی) پر گولی چلا دی۔ اس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔
ملزم اکشے شنڈے پر بدلاپور کے ایک اسکول کے ٹوائلٹ میں 4 سال اور 5 سال کی دو لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کا الزام تھا۔ اب انکاؤنٹر میں اس کے مارے جانے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس اسکول کے چیئرمین اور سکریٹری نے جہاں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی، نے پیشگی ضمانت کے لیے آج بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ درحقیقت اسکول کے چیئرمین اور سکریٹری کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (پوکسو) ایکٹ کے تحت لاپرواہی برتنے اور واقعہ کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو مطلع نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خصوصی عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اسکول کے بیت الخلا میں نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری
گزشتہ ماہ اسکول کے بیت الخلا میں ایک مرد معاون کے ذریعہ 4 سال اور 5 سال کی دو لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بدلاپور پولیس ابتدائی طور پر اس کیس کی تحقیقات کر رہی تھی، لیکن پولیس کی تفتیش میں سنگین خامیوں پر عوامی احتجاج کے بعد، مہاراشٹرا حکومت نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button