مہاراشٹرا

این سی پی لیڈر کا پونے میں گولیاں مار کر قتل (ویڈیو)

پونے ۔ 2؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو): پونے میں این سی پی اجیت گروپ کے لیڈر اور سابق کونسلر ونراج آندیکر کی اتوار کی رات گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ سابق کونسلر پر یکے بعد دیگرے پانچ گولیاں چلائی گئیں۔ فائرنگ کے بعد ونراج آندیکر کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ پونے کے ناناپیٹھ کے ڈوک تلم علاقے میں یہ واقعہ رات کے تقریباً 8:30 بجے ہوا۔ امکان ہے کہ بالادستی کے تنازعہ کی وجہ سے آندیکر کا قتل ہوا ہے۔ آندیکر کے رشتہ داروں پر ہی قتل کا شبہ ہے۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تقریباً 12 حملہ آور سی سی ٹی وی کیمرے قید

  • سی سی ٹی وی فوٹیج میں 5-6 بائیک سے آئے تقریباً 12 نوجوان ایک ساتھ آندیکر پر حملہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
  • آندیکر اپنی جان بچانے کے لیے پیچھے کی طرف بھاگنے لگا۔ اسی دوران ایک حملہ آور نے آندیکر پر کان کے قریب گولی مار دی۔
  • آندیکر کے خون سے لَت پَت ہونے کے بعد حملہ آور نے ہوا میں بندوق لہراتے ہوئے فائرنگ کی۔ اس کے بعد سب موقع سے فرار ہو گئے۔

حملے سے پہلے علاقے کا برقی کنکشن منقطع کردیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آندیکر کے قتل کے لیے حملہ آوروں نے منصوبہ بندی پہلے سے کی تھی۔ علاقے کا برقی کنکشن منقطع کردیا گیا تھا۔ برقی نہ ہونے کی وجہ سے آندیکر سڑک پر باہر اکیلے کھڑے تھے۔ حملہ آور چاقو لے کر بھی موقع پر پہنچے تھے۔ تاہم، ابھی تک چاقو سے حملے کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

ونراج کی ماں کونسلر اور بہن میئر رہ چکی ہیں
ونراج آندیکر 2017 پونے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ این سی پی کے 2 دھڑوں میں بٹنے کے بعد انہوں نے اجیت گروپ کو حمایت کی تھی۔ اس سے پہلے ان کی ماں راجشری آندیکر 2007 اور 2012 میں 2 بار کونسلر رہ چکی ہیں۔ ونراج آندیکر کے چچا زاد بھائی ادیکات آندیکر بھی کونسلر تھے۔ اس کے علاوہ ان کی بہن وتسلا آندیکر پونے کی میئر رہ چکی ہیں۔

ونراج کے والد آندیکر گروپ کے سرغنہ
پونے میں آندیکر گروپ 25 سال سے مختلف جرائم میں ملوث رہا ہے۔ اس گروپ کا سربراہ ونراج آندیکر کے والد سوریہ کانت آندیکر عرف بندو ہیں۔ گینگسٹر پرمود مالواڈکر کے قتل کے معاملے میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم، اسے چند دن پہلے ضمانت مل گئی تھی۔
آندیکر گروپ اور مالواڈکر گروپ کے درمیان کئی بار جھگڑے ہوئے ہیں۔ سوریہ کانت آندیکر پر قتل، قتل کی کوشش، بھتہ خوری، مارپیٹ جیسے سنگین جرائم درج ہیں۔ سوریہ کانت آندیکر اور 6 دیگر کے خلاف مہاراشٹرا آرگنائزڈ کرائم کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button