ہندوستان

اودے پور میں چاقوزنی میں زخمی طالب علم کی موت۔سخت ترین سیکوریٹی میں آخری رسومات ادا۔ لواحقین کو 51لاکھ روپیے مالی امداد’ سرکاری نوکری

اودے پور ۔ 20؍ اگسٹ ۔ (اردو لائیو): اُدے پور میں چاقو زنی میں زخمی طالب علم کی پیر کی صبح 4:30 بجے موت واقع ہو گئی۔ طالب علم کی آخری رسومات آج سخت سیکیورٹی کے درمیان ادا کی گئیں۔
تقریباً سات بجے ارتھی جلوس کو گھر سے نکالا گیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔۔ آخری سفر میں اُدے پور رینج آئی جی اجے پال لامبا کے ساتھ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔
ڈورن کے ذریعہ آخری رسومات کی نگرانی کی گئی۔ جنازے کے پورے راستے پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی۔ اُدے پور شہر میں آج بھی انٹرنیٹ کی بندش رہے گی۔ اسکولوں اور کالجوں میں بھی تعطیل ہے۔ سماج کے رہنماؤں نے سب سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
3 مطالبات پر اتفاق
پیر کی رات تک اسٹوڈنٹ کی آخری رسومات کے حوالے سے انتظامیہ اور اہل خانہ کے درمیان بات چیت جاری رہی۔ تین مطالبات پر اتفاق رائے کے بعد اہل خانہ نے آخری رسومات کے لئے آمادگی ظاہر کی۔ ان مطالبات میں 51 لاکھ روپے کی مالی امداد، خاندان کے ایک رکن کو کنٹریکٹ پر ملازمت، اور ایس ٹی-ایس سی ایکٹ کے تحت معاملہ کی کارروائی شامل ہیں۔

دراصل چاردن قبل (16؍ اگسٹ) راجستھان کے ادے پور میں سرکاری اسکول کے دو نابالغ طلباء ایان شیخ اور دیوراج موچی کے جھگڑے کے باعث دیوراج موچی زخمی ہوگیا تھا۔جس کی پیر کی صبح موت واقع ہوگئی۔ اس معاملہ میں حکام نے سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے ایان شیخ اور ان کے والد کو گرفتار کرکے ان کے مکان کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button