فلسطینمسلم دنیا

اسماعیل ہنیہ شہید کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا ۔ کل قطر میں نمازِ جنازہ (دوبارہ) اور تدفین ہوگی

تہران ۔ یکم؍ اگسٹ ۔حماس کے شہید رہنماء اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابوشعبان کی نماز جنازہ آج صبح تہران میں ادا کردی گئی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔
ایرانی سوگواروں کی بڑی تعداد’ حماس کے شہید رہنماء کے جنازے میں شریک رہی۔
جمعرات کو تہران یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اور ان کے محافظ وسیم ابوشعبان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل پھر ایک مرتبہ یعنی جمعہ کے دن نمازِ جنازہ دوحہ کی سب سے بڑی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قطری دارالحکومت کے شمال میں واقع لوسیل کے ایک قبرسان میں کی جائیگی۔

قطر میں صدر ترکی رجب طیب اردگان کی بھی نمازِ جنازہ میں اور تدفین میں شریک رہنے کا امکان ہے۔
عالم اسلام کے رہنماؤں کے علاوہ فلسطین کے مزاحمتی گروپس کے قائدین دوحہ میں نمازِجنازہ میں شریک رہیں گے۔

شہید اسماعیل ہنیہ منگل کو ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ایرانی دارالحکومت تہران گئے ہوئے تھے۔ جہاں انہیں چہارشنبہ کے روز تہران میں ان کے سیکوریٹی گارڈکے ساتھ شہید کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button