فلسطینمسلم دنیا

اسرائیلی فوج نے اپنے قیدیوں کو خود ہلاک کیا۔القسام بریگیڈز نے ویڈیو جاری کردی (ویڈیو)

غزہ ۔ 21؍ اگسٹ ۔ (پی آئی سی) : اسلامی تحریک مزاحمت‘‘حماس’’ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے حال ہی میں ایک ویڈیو شائع کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ظالم و جا بر اسرائیلی فوج نے اپنے قیدیوں کو خود بمباری کے ذریعہ ہلاک کیا۔ اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران ان قیدیوں کو جان بوجھ کر ہلاک کیا۔
ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کے مطابق، درندہ صفت اسرائیلی فوج نے قیدیوں کو اپنی بمباری کی زد میں لاکر ہلاک کیا، جو کہ ان کے انسانیت سوز اقدامات کی کھلی مثال ہے۔
اس کے علاوہ، القسام بریگیڈز نے اپنے تازہ ترین بیانات میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی مختلف کارروائیوں کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔ ان بیانات میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے شمال میں حمد شہر میں القسام کے مجاہدین نے دشمن کی فوجوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

رفح شہر کے مغرب میں تل السلطان محلہ میں القدس اوپن یونیورسٹی کے قریب ایک اسرائیلی ٹینک پر ‘‘الیاسین 105’’ مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا، جس سے ٹینک میں آگ بھڑک اُٹھی۔
القسام نے مزید بتایا کہ القادسیہ اسکول کے قریب ایک گھر میں چھپے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، اور ایک دوسرے گھر میں چھپے دشمن فوجیوں کے گروپ کو (ٹی بی جی) شیل سے ہلاک کیا گیا۔
یہ تفصیلات اس وقت منظر عام پر آئیں ہیں جب منگل کے روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک آپریشن کے دوران چھ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان قیدیوں کو ایک سرنگ میں ہلاک کیا گیا تھا اور ان کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button