مسلم دنیا

اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ یمنی افواج

صنعاء’ یمن: 21؍ جولائی:(پی آئی سی) : یمن کی مسلح افواج نے رات دیر گئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل کی یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ بندرگاہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد صہیونی ریاست کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
الحدیدہ پر بمباری میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ دشمن کا ہر علاقہ ہمارے سامنے ہے اور صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے قلب میں یافاجیسے حساس مقام پر کئے گئے مہلک ڈرون حملے نے ہماری صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ دشمن کو یمن میں کی گئی جارحیت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ فورسیس نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل نے الحدیدہ گورنری کے خلاف وحشیانہ حملہ کیا ہے۔ متعدد فضائی حملوں میں ساحلی شہر حدیدہ کو بجلی فراہم کرنے والے ایک پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ الحدیدہ بندرگاہ اور فیول ٹینک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہ سب عام شہری اہداف اور تنصیبات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یمنی مسلح افواج اپنی وفادار قیادت اور ان کے ساتھ تمام آزاد’ قابل فخر’ ثابت قدم اور جدوجہد کرنے والے یمنی عوام کی رہنمائی میں غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت میں اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آئیں گے۔ چاہئے نتائج کچھ بھی ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یمن کے خلاف اسرائیلی جارحیت تمام اقوام سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت کریں۔ اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام کی فتح کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔
انہوں نے پر زور انداز میں کہاکہ عظیم یمنی عوام اپنی قیادت اور مسلح افواج کے ساتھ اللہ کی مدد سے اس چیلنج پر اسی طرح قابو پالیں گے جس طرح انہوں نے گزشتہ برسوں میں چیلنجوں پر قابو پایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button