اب چیٹنگ کرنے میں آئیگا مزہ، نیا ٹرانسلیشن فیچر لا رہا ہے واٹس ایپ

مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا ٹرانسلیشن فیچر جلد شامل کیا جائیگا۔ یہ فیچر گوگل کی لائیو ٹرانسلیشن ٹیکنالوجی استعمال کریگا اور آن ڈیوائس پروسیسنگ کرکے میسیج کا ترجمہ کریگا۔
واٹس ایپ میں ایک کے بعد ایک نئے فیچرس آتے رہتے ہیں اور کمپنی صارفین کی ضرورت کے حساب سے بیٹا ورژن میں ٹیسٹنگ کے بعد سب کے لیے پیش کرتی ہے۔ اب ایک نئے فیچر کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں، جو گوگل کی لائیو ٹرانسلیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کریگا اور آن ڈیوائس پروسیسنگ کریگا۔ فی الحال یہ فیچر ڈویلپمنٹ موڈ میں ہے۔
واٹس ایپ کے نئے فیچرس اور اپ ڈیٹس کو مانیٹر کرنے والے پلیٹ فارم واٹس ایپ انفو بیٹا کی اطلاع کے مطابق میسیجیس کے لیے نیا لائیو ٹرانسلیشن فیچر ڈیویلپ کیا جا رہا ہے اور یہ ڈیوائس پر ہی کام کریگا۔ یعنی کہ ڈاٹا کو کسی کلاؤڈ سرور پر بھیجنے کے بجائے ڈیوائس پر لوکلی سٹور کیا جائیگا۔
کیسے کام کریگا نیا ٹرانسلیشن فیچر
واٹس ایپ کا نیا فیچر شروعات میں صرف ہندی اور انگریزی زبانوں کے لیے کام کریگا اور بعد میں اسے دوسری زبانوں جیسے عربی ’ اردو ’ تلگو اور دیگر کا سپورٹ دیا ئے گا۔ اس فیچر کو ایکسیس کرنے کے لیے صارفین کو لینگویج پیکس ضرور ڈاؤن لوڈ کرنے پڑ سکتے ہیں۔ ٹرانسلیشن اپنے آپ چیٹس میں ہو جا ئیگا اور صارفین کو کسی تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد نہیں لینی ہوگی۔
کسی بھی میسیج کو ترجمہ کرنے کے لیے صارف کو اس پر طویل ٹائپ کرنا ہوگا۔ اسکے بعد سکرین پر دکھنے والے آپشنز میں ترجمہ آپشن بھی نظر آنے لگے گا۔ اس پر ٹائپ کرنے پر پہلی بار یوزرس کو لائیو ٹرانسلیشن فیچر کے کام کرنے کا طریقہ دکھایا جائیگا۔
ٹرانسلیٹ میسیج بٹن پر ٹاپ کرتے ہی میسیج ٹرانسلیٹ ہو جائیگا۔ اچھی بات یہ ہے کہ یوزرس ایک ساتھ کئی میسیج کو سیلیکٹ کرکے ترجمہ کر سکیں گے۔
فی الحال تھوڑا انتظارکرنا ہوگا
واٹس ایپ کا نیا ٹرانسلیشن فیچر ابھی ڈویلپمنٹ موڈ میں ہے اور اسکا ایکسیس بیٹا ٹیسٹرس کو بھی نہیں دیا گیا ہے۔ یعنی کہ بیٹا صارفین بھی اسکا استعمال نہیں کر سکتے۔ اگلے کچھ ہفتوں میں اسکی ٹیسٹنگ شروع ہوگی اور بعد میں اسے سٹیبل ورجن کا حصہ بنایا جائیگا۔
۔